ہبلی:29/اگست (ایس اؤنیوز)ہبلی دھارواڑ مہا نگر پالیکا کے خصوصی اجلاس میں بی جے پی اور جے ڈی ایس کارکنان کے درمیان کسی مسئلے پر شروع ہوئی توتو میں میں ،ہاتھ پائی تک پہنچنے کی نوبت ہبلی میں پیش آئی ہے۔
میٹنگ کے دوران مقامی مسائل کو لےکر بحث ہورہی تھی تو جے ڈی ایس کے ممبر الطاف کتور نے میئر سے سوال کیا کہ آپ جے ڈی ایس کے ممبران کو بات کرنے کا موقع فراہم نہیں کررہے ہیں، صرف بی جےپی ممبران کو ہی ترجیح دینےکا الزام لگایا۔ میئر اور جے ڈی ایس ممبر کے درمیان ہورہی بات چیت میں مداخلت کرتےہوئے بی جےپی ممبر شیوانند متنورنے جے ڈی ایس ممبر الطاف کتور سے بحث شروع کی۔الطاف کتور نے بی جےپی ممبر سے کہاکہ اس وقت میں میئر سے سوال کررہاہوں آپ سے میری بات نہیں ہورہی ہے ، لیکن بی جےپی ممبر شیوانند اپنی بات جاری رکھی تو الطاف کتور بھی ترکی بہ ترکی جواب دینے لگے تو دونوں میں توتو میں میں شروع ہوئی ۔ اس دوران دیگرممبران نے دونوں کو سمجھانے کی کوشش کی ، لیکن کوئی اپنی جگہ سے ہلنے تیار نہیں تھا بات بڑھتے بڑھتے ایک مرحلے میں ہاتھاپائی تک پہنچی اور کئی بی جےپی ممبران میئر کے سامنے پہنچ کر دباؤ ڈالاکہ وہ جے ڈی ایس ممبر کو اجلاس سے باہر کرےتو میئر نے جے ڈی ایس ممبر الطاف کتور کو اجلاس سے باہر کرنے کا حکم جاری کیا۔جس کو لے کر اجلاس میں مزید ہنگامہ آرائی شروع ہوئی ، جب الطاف کتور اجلاس سے باہر نکالے جارہے تھے تو جاتے جاتے انہوں نے میئر سے مخاطب ہوکر دوبارہ کہاکہ تم بی جے پی کے ہواور اپنی پارٹی ممبران کو ہی موقع فراہم کرتے ہوئے دیگر پارٹیوں کے ممبران کو بات کرنے کا موقع نہیں دینے کا الزام لگایا۔
اجلاس کی ہنگامہ خیز ی کو لےکر میئر ڈی کے چوہان نے کہاکہ جے ڈی ایس ممبر الطاف کتور بے کار میں ہنگامہ کرتے رہتے ہیں، اور اجلاس سے باہر چلے جاتے ہیں، یہ سب ان کا میڈیا میں ہائی لائٹ ہونےکا طریقہ ہونےکی بات کہی۔
.png)